
پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 73 رنز سے شکست
نیپئر: 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنزبنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا سکی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا ، تاہم دونوں بلے بازوں کے درمیان پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکی، عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پرآؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں، طیب طاہر 1، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف 1، عاکف جاوید 1 اور محمد علی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 رنز اور ایک گیند پر 271 بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا ، تاہم دونوں بلے بازوں کے درمیان پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکی، عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پرآؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، میزبان ٹیم کے 3 کھلاڑی محض 50 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنزکی پارٹنر شپ قائم کی۔۔
مارک چیپمین نے اس دوران 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھےجبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News