Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی کوالیفائر کی تیاریوں کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ

Now Reading:

آئی سی سی کوالیفائر کی تیاریوں کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ
پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ جاری کر دیے

لاہور: آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں ٹیم بلیو نے ٹیم گرین کو 125 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں ٹیم بلیو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 46 اوورز میں 246 رنز بنائے۔

سدرہ نواز نے 74، شوال ذوالفقار نے 42، گل رخ نے 39 اور امیمہ سہیل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیم گرین کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 48 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ڈیانا بیگ نے 42 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ٹیم گرین 121 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ صدف شمس نے 28 اور گل فیروزہ نے 21 رنز اسکور کیے۔ ٹیم بلیو کی عروب شاہ نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ میچ آئی سی سی کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ تھا جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر