تمیم اقبال کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج
ڈھاکا: بنگلادیش کے کھلاڑی تمیم اقبال کی طبہعت میں بہتری آرہی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں نمایاں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
گزشتہ دنوں ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انجیو پلاسٹی کی جس کے بعد ان کی حالت مستحکم رہی۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید دیکھ بھال کے لیے ڈھاکا کے ایک بڑے اسپتال لے جایا گیا۔
دو روزہ علاج کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی اور جمعہ کو انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
میڈیکل ٹیم کے مطابق تمیم اقبال کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد کرکٹ کے میدان میں واپسی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
