
ورلڈ ڈس ایبیلیٹی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ورلڈ ڈس ایبیلیٹی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
اسنوکر کے کھیل سے پاکستان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ورلڈ ڈس ایبیلیٹی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی اسپیشل کیوئسٹ شہزاد بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
چیمپئن شپ میں 86 اسکور کی ہائسٹ بریک کا ریکارڈ بھی شہزاد بٹ کا رہا جب کہ شہزاد بٹ کو چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں ورلڈ ڈس ایبیلیٹی اسنوکر چیمپئن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 5 براعظم سے 19 ممالک کے کیوئسٹ حصہ لے رہے ہیں ۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے اسپیشل کیوئسٹ شہزاد بٹ نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ بھی کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News