چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ایونٹ کے اس سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کا حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکی۔
کیویز کے 362 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کے اوپنر ریان ریکلیٹن 17 رنز بنا سکے، کپتان ٹیمبا باؤما اور روسی وین ڈیر ڈوسن کے درمیان 105 رنز کی بہترین پارٹنر شپ قائم ہوئی۔
ٹیمبا باؤما 56 اور اور ڈوسن نے 69 رنز بنائے، ایڈن مارکرام 31 رنز بنا سکے، جبکہ پروٹیز کے اہم کھلاڑی ہینرچ کلاسن صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر کی شاندار مزاحمتی اننگز دیکھنے کو ملی جنہوں میچ کی آخری گیند پر اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 4 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کاگیسو رباڈا نے 16 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سیٹنر نے 3 پروٹیز کا شکار کیا، گلین فلپس اور میٹ ہینری نے 2،2 وکٹیں لیں، جبکہ مچل بریسویل اور راچن رویندرا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہیں جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 50 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، رچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز بناکر نمایاں رہے۔
علاوہ ازیں ول ینگ 21، ڈیرل مچل 49، ٹام لیتھم 4، مائیکل بریسویل 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مچل سینٹنر 2 اور گلین فلپس نے 49 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ کگیسو ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ ویان ملڈر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
نیوزی لینڈ الیون
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور وِل او رورک۔
جنوبی افریقا الیون
کپتان ٹمبا باووما، ریان رکلٹن، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لنگی نگیڈی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جب کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے گذشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
