Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئینز ٹرافی، جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Now Reading:

چیمپئینز ٹرافی، جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پروٹیز نے انگلینڈ کا 179 رنز کا ہدف 29.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریان ریکیلٹن نے 27، رنز بنائے، جبکہ وین ڈیر ڈوسن نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرچ کلاسن 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement

پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔

جوز بٹلر 21 ، جیمی اوورٹن 11 اور جوفرا آرچر نے 25 رن بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور مولڈر نے 3،3 اور  کیشو مہاراج نے 2 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔

Advertisement

اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود

جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر