جمی نیشام اور ٹم سیفرٹ کی شاندار کارکردگی؛ پاکستان چاروں شانے چت، سیریز 4-1 سے نیوزی لینڈ کے نام
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ویلنگٹن میں کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے جمی نیشام اور ٹم سیفرٹ کی شاندار کارکردگی کارکردگی کی بدولت پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے اور ٹیم نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 129 رنز کا ہدف دیا۔
میچ کے ابتداء سے ہی پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپننگ بلے باز حسن نواز صفر جب کہ محمد حارث 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7 ، 7 رنز بنا کو اپنی اپنی وکٹیں گنواں بیٹھے۔
عبدالصمد صرف 4 رنز ہی بنا پائے جب کہ شاداب خان نے تھوڑی ہمت دکھائی تاہم وہ بھی 28 رنز ہی بنا پائے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سلمان علی آغا نے 51 رنز اسکور کیے۔
سفیان مقیم اور محمد علی صفر اسکور پر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ حارث رؤف 6 رنز اسکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب جمی نیشام نے پاکستان کے پانچ بلے بازوں کو شکار کیا۔ جیکب ڈفی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ایش سوڈھی اور بین سیرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کیویز بلے بازوں نے سابقہ میچز کی طرح اس میچ میں بھی کھیل کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ کیویز اوپنر ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔ انہوں نے صرف 38 گیندوں پر ناقابل شکست 97 رنز اسکور کیے۔
دوسری جانب کیویز بلے باز فن ایلن نے 27 بنائے اور مارک چیپمین 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم پاکستان کے جانب سے صفیان مقیم نے نیوزی لینڈ کے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے آج کے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا تھا جب کہ عمیر بن یوسف،عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا تھا۔
میچ میں کپتانی کے فرائض کپتان سلمان علی آغا نے ادا کیے۔ ٹیم پاکستان میں حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف کو بھی شامل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
