
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دو میچز بارش کی وجہ سے بغیر گیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔
پی سی بی کی ٹکٹ واپسی پالیسی کے مطابق، اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا جائے، تو ٹکٹ ہولڈرز کو مکمل رقم کی واپسی کا حق حاصل ہوگا۔
اس پالیسی کے تحت تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کیے جائیں گے۔ تاہم، ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز کو رقم کی واپسی کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
اہل ٹکٹ ہولڈرز اپنے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کے لیے 10 مارچ 2025 سے 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر جا کر دعویٰ کر سکتے ہیں۔
رقم کی واپسی کے لیے خریدار کو اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کرنا ہوگا، اور انہیں ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس حوالے سے کسی دوسرے شخص کی جانب سے رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔
پی سی بی کی جانب سے اس اعلان کا مقصد ٹکٹ ہولڈرز کو آسانی سے رقم کی واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ٹکٹوں کے بدلے بھرپور طور پر فوائد حاصل کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News