نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں محمد ارسلان عباس کا نام بھی شامل ہے۔
محمد ارسلان عباس جو سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، نے اسکواڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
اظہر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے انتخاب پر بہت خوش ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ محمد ارسلان عباس خود کو فائٹر ثابت کرے گا۔
اظہر عباس نے مزید کہا کہ وہ خود بھی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے، جب محمد ارسلان عباس کی عمر صرف ایک سال تھی۔
انہوں نے بتایا کہ محمد ارسلان عباس نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اچھا پرفارم کر رہا ہے اور اب اس کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
