Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز آج ہو گا

Now Reading:

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز آج ہو گا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں سیزن (PSL 10) آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔

اس بار پی ایس ایل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لیگ ایک دہائی پر محیط اپنے سفر کا جشن منا رہی ہے۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل میں تین مرتبہ (2016، 2018، 2024) ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ لاہور قلندرز نے دو مرتبہ (2022، 2023) پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

پی ایس ایل 10 کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مشہور فنکاروں کا فن کا مظاہرہ کیا جائے گا، جن میں عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔ شائقین کی دلچسپی کے لیے آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

Advertisement

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں دنیا بھر کے بڑے کمنٹیٹرز کی شرکت متوقع ہے، جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس شامل ہیں۔

اس سیزن میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کے لیے مختلف نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی اور اردو کمنٹری شامل ہے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اپنے شائقین کے سامنے بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سیزن میں اسلام آباد یونائٹڈ کا ایک نیا روپ دیکھیں گے، اور دفاعی چیمپئن ہونے کے ناتے ہم مستقل مزاجی کے ساتھ کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں، جن میں 55 جیتے اور 44 میں شکست کا سامنا کیا۔

لاہور قلندرز نے 94 میچز میں سے 40 جیتے ہیں، جبکہ 51 میں اسے شکست ہوئی اور 3 میچز ٹائی ہوئے۔

Advertisement

اس سیزن کی کوریج عالمی سطح پر 32 جدید کیمروں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی، جسے مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے آغاز کے ساتھ ہی کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ متوقع ہے، اور اس لیگ کے تمام میچز کرکٹ کے عالمی منظرنامے پر ایک نیا رنگ بھرنے والے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر