Advertisement
Advertisement
Advertisement

نتائج توقع کے مطابق نہیں مگر محنت جاری ہے، شاداب خان

Now Reading:

نتائج توقع کے مطابق نہیں مگر محنت جاری ہے، شاداب خان
نتائج توقع کے مطابق نہیں مگر محنت جاری ہے، شاداب خان

نتائج توقع کے مطابق نہیں مگر محنت جاری ہے، شاداب خان

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے بعد کارکردگی پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتائج توقع کے مطابق نہیں مگر محنت جاری ہے۔

نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے بعد اپنی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ نتائج ہر بار ویسے نہیں رہے جیسے امید کی جاتی ہے تاہم وہ بہتری کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ ان کا یقین سخت محنت پر ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وقت کے ساتھ اس کا پھل ضرور ملے گا۔

شاداب خان نے کہا ’’اگر آپ نتائج دیکھیں تو ایک سیریز اچھی نہیں رہی مگر میری توجہ ہمیشہ پراسس پر ہوتی ہے۔ مجھے اپنی محنت پر پورا بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ کامیابی ضرور ملے گی‘‘۔

نائب کپتان کہتے ہیں ’’میں خود کو ایک بولنگ آل راؤنڈر سمجھتا ہوں۔ میری بیٹنگ فطری صلاحیت ہے مگر مجھے معلوم ہے کہ بولنگ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں تسلسل اور خود پر یقین سب سے اہم ہوتے ہیں اور وہ اسی جذبے کے ساتھ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ​دورہ نیوزی لینڈ میں شاداب خان کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی اور وہ توقعات پر پورے نہیں اترے۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے چار اننگز میں مجموعی طور پر 58 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 28 رنز تھا۔

اگر بولنگ کے شعبے کی بات کریں تو اس میں بھی انہوں نے اپنی کارکردگی سے کافی مایوس کیا جب کہ مجموعی طور پر 13 اوورز میں انہوں نے 143 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر