Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 10، دو میچز کے شیڈول اور وینیو میں تبدیلی، ٹکٹس سے متعلق اہم اعلان

Now Reading:

پی ایس ایل 10، دو میچز کے شیڈول اور وینیو میں تبدیلی، ٹکٹس سے متعلق اہم اعلان
پی ایس ایل 10، دو میچز کے شیڈول اور وینیو میں تبدیلی، ٹکٹس سے متعلق اہم اعلان

پی ایس ایل 10، دو میچز کے شیڈول اور وینیو میں تبدیلی، ٹکٹس سے متعلق اہم اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دو میچز کے شیڈول اور وینیو میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، یکم مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ اب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا ہے۔

منتقل شدہ میچ دوپہر 3 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ لاہور میں یکم مئی کو “ڈبل ہیڈر” ہوگا، جس میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے اور دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ، 10 مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اب ایک دن بعد، 11 مئی کو رات 8 بجے اسی وینیو پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں شائقین کی دلچسپی کیلئے انعامات کی برسات

Advertisement

ٹکٹس کی واپسی کے طریقہ کار کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو ملتان میں ہونے والے میچ کے خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔

آن لائن خریدے گئے ٹکٹس کی رقم خودکار طریقے سے متعلقہ صارفین کے اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔

فزیکل خریداری کے ذریعے لیے گئے ٹکٹس کی واپسی نجی کوریئر سروس کے ذریعے کی جا سکے گی۔

علاوہ ازیں، لاہور میں یکم مئی کو خریدا گیا ایک ہی ٹکٹ شائقین کو دونوں میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ملتان میں 10 مئی کے لیے خریدے گئے ٹکٹس اب 11 مئی کے میچ کے لیے کارآمد ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر