کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؛ ملتان سلطان کو ہرا کرپوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پی ایس ایل 10 کے لاہور میں کھیلے گئے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا کر شاندار کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
قبل ازیں، لاہور قلندر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگ تینوں ٹیمیں 3، 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کرچکی تھیں، تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر لاہور قلندر دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے اور کراچی کنگ چوتھے نمبر پر موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
پی ایس ایل 10 کے 18میچ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کچھ یوں ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6،6 میچز کھیل کر 3،3 میں کامیابیوں کے بعد بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پشاور زلمی 6 میچز میں 2 میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 7 میچز میں صرف ایک کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔
واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
