پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 219 رنز کے تعاقب میں 16.2 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے آغاز مایوس کن رہا، 9 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
کپتان سعود شکیل 1، فن ایلن 0 اور حسن نواز 1 رن بنا سکے، کشال مینڈس نے 28 رنز بنائے، جبکہ ریلی روسو نے 44 رنز کی اننگ کھیلی۔
شعیب ملک 14، عقیل حسین 13 اور فہیم اشرف نے 21 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دے دیا۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے۔
قلندرز کے فخر زمان نے 67 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، محمد نعیم نے 10 رنز بنائے، عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل 37،37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکندر رضا 6 رنز بنا سکے، سام بلنگز نے 19 گیندوں پر 4 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی جارحانہ اور ناقابل شکست اننگ کھیلی،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور عثمان طارق 1،1 وکٹ حاصل کر سکے۔
اسکواڈ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، اکیلا حسین، محمد عامر، ابرار احمد، عثمان طارق
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز(وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، رشاد حسین، حارث رؤف اور آصف آفریدی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
