
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 33 رنز بنائے، کوشال مینڈس 12 اور محمد عامر نے 30 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
کراچی کنگز کی جاانب سے حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے ٹیم سیفرٹ نے 27 رنز بنائے، کپتان ڈیوڈ وارنر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیمز ونس کنگز کے سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے شاندار 70 رنز کی اننگ کھیلی، عرفان خان 17 اور محمد نبی نے 18 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر اور علی ماجد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین ایبٹ ، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 10 کا آٹھواں میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں کراچی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں تھوڑی خشک لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں اوس زیادہ نہیں تھی، اس لیے پہلے بیٹنگ کررہے ہیں، اس پچ پر 180 سے زیادہ رنز بہت اچھے ہوں گے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، کوشش کریں گے کراچی کو 160 سے 170 رنز تک محدود کریں۔
کراچی کنگز پلیئنگ الیون:
ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد ریاض اللہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی (نائب کپتان) اور میر حمزہ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلیئنگ الیون:
سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، رلی روسو، خواجہ نافے، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News