Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل

Now Reading:

راولپنڈی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل
راولپنڈی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل

راولپنڈی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل

راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کے لیے سیکیورٹی اور سہولتوں کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کے سلسلے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ٹریفک اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہریوں کو پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سی پی او نے کہا کہ شہر کی سب سے مصروف سڑک پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے اور شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی کے معاملات میں پولیس کو رینجرز اور آرمی کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں 10 سے زائد انٹرنیشنل سیریز منعقد ہوچکی ہیں اور اس دوران تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا گیا ہے۔ تاجر برادری اور کاروباری مراکز سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement

سی پی او نے واضح کیا کہ ڈبل روڈ پر تاجروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم وقت کے لیے سڑک بند کی گئی ہے جب کہ کھلاڑیوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سیکیورٹی کے سلسلے میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ ایونٹ کو کامیاب بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر