
پی ایس ایل 10 میں شائقین کی دلچسپی کیلئے انعامات کی برسات
سیزن 10 کو یادگار بنانے کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے لاکھوں کے انعامات مختص کردیئے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کے ہر میچ میں موٹر سائیکل کے ساتھ کئی انعامات شائقین کرکٹ کے منتظر رہیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹرسائیکل انعام میں دی جائے گی۔
اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے شائقین کرکٹ کو گولوٹ لو کی ایپ کو ڈاؤن کرنا ہوگا جسے موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
تمام شائقین میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے ایک شفاف خود کار پروسیس کے ذریعے آسانی سے قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
جیتنے والے خوش نصیب کا نام میچ کے اننگز کے بریک کے دوران اناؤنس کیا جائے گا، اور اس طرح پی ایس ایل کے ہر میچ کے اختتام پر فاتح کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk پر آن لائن خریدی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News