Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کنگز کی بابر اعظم کو چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

کراچی کنگز کی بابر اعظم کو چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
کراچی کنگز کی بابر اعظم کو چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی کنگز کی بابر اعظم کو چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 سے قبل اسٹار بلے باز بابر اعظم کو کراچی کنگز سے ریلیز کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن پر اختلاف کی وجہ سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا ’’ہم چاہتے تھے کہ بابر تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں لیکن وہ اپنی پوزیشن تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، اس لیے ہمیں انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا‘‘۔

خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں اور پی ایس ایل میں بھی انہوں نے اب تک 90 میں سے 76 اننگز میں اوپننگ کی ہے۔

اس دوران انہوں نے 3,103 رنز بنائے جب کہ ان کا اوسط 47.01 اور اسٹرائیک ریٹ 129.13 رہا ہے۔ ان کے ریکارڈ میں 28 نصف سنچریاں اور 2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Advertisement

تاہم حالیہ دنوں میں بطور اوپنر بابر اعظم کی کارکردگی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ایس ایل 10 کے دوران انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف محض ایک رن بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2023 میں نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کے بعد سے بابر اعظم کسی بھی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں بھی وہ متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور اننگز میں بالترتیب 10،23 اور 29 رنز ہی بنائے۔

اسی طرح حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی انہیں مسلسل اوپننگ کا موقع دیا گیا لیکن وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ٹورنامنٹ میں ان کی بہترین اننگز 64 رنز نیوزی لینڈ کے خلاف تھی جب کہ بھارت کے خلاف وہ صرف 23 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور بابر اعظم کے درمیان یہ علیحدگی نہ صرف کرکٹ مداحوں کے لیے حیران کن تھی بلکہ ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے بھی ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر