Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سپرلیگ میں غیر ملکی صحافیوں کی دلچسپی

Now Reading:

پاکستان سپرلیگ میں غیر ملکی صحافیوں کی دلچسپی
پاکستان سپرلیگ میں غیر ملکی صحافیوں کی دلچسپی

پاکستان سپرلیگ میں غیر ملکی صحافیوں کی دلچسپی

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی صحافیوں کی دلچسپی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے معروف اسپورٹس صحافی تصفیق شہریار پولک پی ایس ایل کی کوریج کے لیے ملتان پہنچ چکے ہیں۔

تصفیق شہریار کو خاص طور پر لاہور قلندرز کی ٹیم میں دلچسپی ہے کیونکہ ٹیم میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت ٹی ٹوئنٹی اسپنر ریشاد حسین شامل ہیں۔

ریشاد حسین نے اب تک لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں اور نمایاں وکٹ ٹیکرز میں شامل ہوچکے ہیں۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے غیر ملکی صحافی کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے دستخط شدہ بال کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Advertisement

اس موقع پر تصفیق شہریار نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کوریج اور لاہور قلندرز کی میزبانی ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ریشاد حسین کی لاہور قلندرز میں شمولیت نے بنگلادیش میں پی ایس ایل کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابلِ تعریف ہے کہ کرکٹ کس طرح قوموں کو آپس میں جوڑ رہی ہے۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ترجیح دی ہے اور ریشاد حسین کا انتخاب بھی بنگلادیشی کرکٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

تصفیق شہریار نے بھی لاہور قلندرز کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریشاد حسین کی ٹیم میں شمولیت نے بنگلادیشی کرکٹ شائقین کی پی ایس ایل میں دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر