
شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھی بھارتی عتاب کا شکار
پاک بھارت کشیدگی کے سبب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بھارتی عتاب کا شکار ہوگیا، مودی سرکار نے شعیب اختر کا یوٹیوب اکائونٹ بھی بند کردیا۔
دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کہلانے کی دعویدار انتہا پسند مودی سرکار نے پہلگام واقعے کے بعد راولپنڈی ایکپسریس شعیب اختر سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔
یہ تمام اکاؤنٹس بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیے گئے ہیں ، ان اکاؤنٹس میں بول نیوز سمیت دیگر پاکستانی چینلز کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جب کہ ساتھ ساتھ پاکستانی صحافیوں ارشاد بھٹی ، عاصمہ شیرازی اور منیب فاروق کے یوٹیوب چینلز بھی بند کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بول نیوز پر پابندی عائد
یوٹیوب چینلز کی بندش کے حوالے سے بھارتی وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیاہے کہ یہ چینلز بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیز کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور ان کا یوٹیوب چینلز بھارت میں بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا کہ پاکستان میں اور ان کے مداح بھارت میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
کرکٹ اورکھیلوں کی سرگرمیاں اور تجزیوں نشر کرنے کے باوجود بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پرشعیب اختر کا چینل بند کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تنائو نے کھلاڑیوں اور کھیل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News