Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار

Now Reading:

راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار
راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار

راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 اپریل کو پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جو شام 7 بجے شروع ہوگی جب کہ اس تقریب میں چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ کی پہلی گیند رات 8.30 بجے پھینکی جائے گی۔

ایونٹ چار مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔

Advertisement

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 10 کے ترانے پر ابرار الحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہٰ انجم بھی پرفارم کریں گے۔ علاوہ ازیں تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر