
کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں 11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے پی ایس ایل کو یادگار بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
پی ایس ایل کے میچز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور نادرا ویریفکیشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، اسٹیڈیم کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے مربوط پلان تیار کیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی میچز کے دوران اسٹیڈیم میں موجود رہے گا۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ آئیسکو (اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے گا۔
فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی اسٹیڈیم کے قریب موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) اسٹیڈیم کی صفائی اور ستھرائی کی ذمہ دار ہوگی۔ میچز کی نگرانی کے لیے ایک کنٹرول روم بھی شہباز شریف اسپورٹس جمنازیم میں قائم کیا جائے گا۔
پی ایس ایل میچز کا شیڈول
11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی میں پی ایس ایل کے مختلف میچز کھیلے جائیں گے، جن میں:
پہلا میچ: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز
دوسرا میچ: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
تیسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز
چوتھا میچ: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی
پانچواں میچ: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ ملتان سلطان
چھٹا میچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطان
ساتواں میچ: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
آٹھواں میچ: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز
نواں میچ: ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
دسویں میچ: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
گیارواں میچ: کوالیفائر میچ
کمشنر راولپنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پی ایس ایل میچز کو ایک کامیاب اور یادگار ایونٹ بنانے کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کی بہترین پلاننگ سے شائقین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا، اور ایونٹ کے دوران مکمل سروسز فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News