Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ

Now Reading:

لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ
لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ

لاہور قلندرز شاہین آفریدی پر مہربان، سونے کے آئی فون کا تحفہ

اسلام آباد: پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز اپنی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پرمہربان ہوگئی، قیمتی تحفے سے نوازنے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے جاری ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو سونے کے آئی فون کا تحفہ وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تحفہ کھولتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی حیران رہ گئے جب کہ اس موقع پر انہوں کہا کہ یہ تو بہت وزنی ہے جس پر ان کے ساتھ کھڑے ساتھی کرکٹر حارث رؤف بھی ہنس دیے۔

لاہورقلندرزکی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو بطور تحفہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑی اور معاون عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز 2 فتوحات سمیت چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہورقلندرزکے مالک ثمین رانا نے کہا کہ یہ گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو خصوصی طور پر شاہین آفریدی کے لئے تیار کروایا گیا ہے، جس پر ان کا نام اور لاہور قلندرز تحریر کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے جیمز ونس کو ہیئر ڈرائیر اور حسن علی کو ہیئر ٹریمر کا تحفہ پیش کیا تھا جس پر فرنچائز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر