
گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
میلبرن: سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس میں 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی، سابق کرکٹر نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹرکے خلاف مقدمہ مورچیڈور ڈسٹرک کورٹ میں سنا گیا، ان کے خلاف 2023 کے آخر سے گھریلو خاتون پر تشدد کا مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں ان پر شراب نوشی اور دیگر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔
مائیکل سلیٹر نے درخواست ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا تاہم عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور انہیں اعتراف جرم پر 4 سال قید کی سزا سنادی۔
مورچیڈور ڈسٹرک کورٹ نے سزا کے وقت پر واضح کیا کہ آپ تشدد کے وقت نشے کی حالت میں رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات میں سے 4 کا اعتراف کرلیا جس پر انہیں سزا سنائی گئی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ایک سال سے قید میں ہیں اور ان کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ زیر سماعت ہے، عدالتی حکم کے بعد انہیں مزید 3 سال قید میں گزارنی ہوگی۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News