Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کھلاڑی شریاس ائیر مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

Now Reading:

بھارتی کھلاڑی شریاس ائیر مینز پلیئر آف دی منتھ قرار
بھارتی کھلاڑی شریاس ائیر مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

بھارتی کھلاڑی شریاس ائیر مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ائیر کو مارچ 2025 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

شریاس ائیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی کامیاب مہم میں مرکزی کردار ادا کیا اور نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی اور راچن رویندرا کو سخت مقابلے کے بعد پیچھے چھوڑدیا۔

شریاس ائیر نے پورے ٹورنامنٹ میں 243 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جب کہ انہوں نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

30 سالہ کھلاڑی نے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ سیمی فائنل اور فائنل میں بھی قیمتی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں مدد کی۔

سیمی فائنل میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 62 گیندوں پر 45 رنز بنائے جب کہ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 48 رنز کی پُراعتماد اننگز کھیلی۔

Advertisement

مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کے تین میچز میں شریاس ائیر نے اوسطاً 57.33 کی اوسط اور 77.47 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔

اس موقع پر شریاس ائیر کا کہنا تھا یہ اعزاز میرے لیے بہت خاص ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ تھا۔ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور ان شائقین کا شکر گزار ہوں جن کی حمایت ہمیں ہر روز آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

واضح رہے کہ شریاس ائیر سے پہلے فروری میں شبمھن گل نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، یوں بھارت کو مسلسل دوسرے مہینے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے جو عالمی سطح پر بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر