پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو شکست
کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے باآسانی کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 10 کا چھٹا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا گیا جس میں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے جس کے جواب کراچی کنگز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور کی جانب سے فخرزمان اور ڈیرل مچل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، فخرزمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور خوشدل شاہ کے علاوہ کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا جب کہ خوشدل شاہ نے 39 رنز بنائے۔
حسن علی 27 ، ٹم سیفرٹ اور شان مسعود نے 18،18 رنز بنائے جب کہ کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ جیمز ونس اور عرفات منہاس بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
