
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کے میچوں کا انعقاد فیصل آباد اور لاہور میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل 25 اور دوسرا 27 مئی کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف باقی 3 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا، یہ میچز 30 مئی، یکم اور 3 جون کو کھیلے جائیں گے، اس طرح بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 2 میچوں میزبانی فیصل آباد جبکہ 3 میچوں کی میزبانی لاہور کرے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی باضابطہ طور پر جلد پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News