
پی ایس ایل 10؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
پی ایس ایل سیزن 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے محمد حارث سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 87 رنز بنائے، صائم ایوب 6، بابر اعظم 1، ٹام کوہلر 8، حسین طلعت 13 رنز بنا سکے۔
پشاور زلمی کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 3، بین ڈارشویز اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور سعد مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
یونائیٹڈ کے سب سے نمایاں بیٹسمین صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 52 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔
کولن منرو نے 40 رنز بنائے، اعظم خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان آغا 30، جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈارشوز نے 18 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پانچویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
10 اوورز کے اختتام تک اسلام آباد نے ایک وکٹ کے نقصان پر 115 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 78 اور کولن منرو 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ اوپنر اینڈریز گوس صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری بیٹنگ مضبوط ہے، بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش ہوگی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے میچ میں بولنگ اچھی نہیں رہی تھی، پہلے بیٹنگ یا بولنگ سے فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ اس میچ کے لیے اسلام آباد کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News