Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان

Now Reading:

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان
سپرلیگ سیزن 10

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی، انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔

کمنٹری پینل میں الیسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے جبکہ دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہوگا۔

 پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی، جس میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہوں گے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہونگی۔

Advertisement

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا، پہلی بار پی ایس ایل میں مکمل طور پر اردو کمنٹری کے ذریعے ہم اپنے ُپرجوش شائقین کے بہت قریب پہنچ سکیں گے، جن کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر