Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک ٹیم کو ضرورت ہوگی کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک کا ناقدین کو کرارا جواب

Now Reading:

جب تک ٹیم کو ضرورت ہوگی کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک کا ناقدین کو کرارا جواب
جب تک ٹیم کو ضرورت ہوگی کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک کا ناقدین کو کرارا جواب

جب تک ٹیم کو ضرورت ہوگی کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک کا ناقدین کو کرارا جواب

قومی کرکٹر شعیب ملک نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پی سی بی کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں انہیں پی ایس ایل میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

شعیب ملک جو اس وقت پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ جس میں ان کے 43 سال کی عمر میں کھلاڑی اور مینٹور کے طور پر دوہری ذمہ داریوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ناقدین شعیب ملک کو یہ تجویز دے رہے ہیں کہ وہ 43 سال کی عمر میں نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ پر زیادہ توجہ دیں اور میدان میں کھیلنے سے گریز کریں۔

شعیب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا اور کہا کہ اسکواڈ کی حکمت عملی کی ذمہ داری ٹیم کی قیادت پر ہے جب کہ کھلاڑیوں کا کام جب موقع ملے تو بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ ٹیم ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے اور آئندہ بہتر نتائج دینے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ جب تک ٹیم کو ضرورت ہوگی دستیاب رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ میں ابھی تک کیوں کھیل رہا ہوں لیکن کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ وہ پاکستان کے کھلاڑی جو اس وقت پی ایس ایل میں نہیں ہیں ان کے بارے میں کیوں نہیں بات کی جاتی؟۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں دو میچز کھیلنے کے دوران شعیب ملک صرف 14 رنز ہی بنا پائے ہیں لیکن وہ اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر