
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح؛ اسکاٹ لینڈ کو شکست
لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بارش سے متاثرہ میچ کو 32 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا جس میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر منیبہ علی نے 71 رنز جب کہ عالیہ ریاض نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News