
سرحدی کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان مخالف مہم چلا کر کھیل کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو آئندہ ٹورنامنٹس میں ایک ہی گروپ میں شامل نہ کرنے کی تجویز پر غور ہوسکتا ہے۔
ماضی میں آئی سی سی ایونٹس میں دونوں روایتی حریفوں کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا رہا ہے تاکہ کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں اور ساتھ ہی آئی سی سی کی آمدنی میں اضافہ ہو۔
تاہم حالیہ سیاسی ماحول کے بعد بھارت کی جانب سے ممکنہ طور پر پاک بھارت میچز سے گریز کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے رواں سال 17 سے 20 جولائی کے دوران سنگاپور میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں یہ تجویز پیش کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سیریز کئی برسوں سے معطل ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی یا ایشیا کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے آتی ہیں مگر اب یہ مواقع بھی محدود کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ادھر بھارت اور سری لنکا کی جانب سے مشترکہ طور پر میزبان بننے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بھی غیر یقینی کی فضا چھا گئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں ناکامیوں کے بعد دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر منتخب ہونے والے جے شاہ، جو بھارتی کرکٹ بورڈ سے تعلق رکھتے ہیں، بھارتی مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جس سے کھیل کی غیرجانبداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News