
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا کپتان شاہین آفریدی کو مقرر کیا گیا ہے۔
کمنٹری ٹیم کی جانب سے پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں مختلف کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ٹیم کا کپتان شاہین آفریدی کو مقرر کیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے تین تین کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم سے شاہین آفریدی کے علاوہ فخرزمان اور سکندر رضا کو شامل کیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن نواز، فہیم اشرف، حسن علی، علی رضا اور ابرار احمد شامل ہیں جب کہ خوشدل شاہ کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہین آفریدی کی قیادت میں تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔
شاہین آفریدی تین مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر پی ایس ایل کے کامیاب کپتان قرار دیے جاچکے ہیں جب کہ ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 19 وکٹیں حاصل کرکے فضل محمود کیپ حاصل کیا اور بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News