راولپنڈی: پی ایس ایل 10 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو24 رنز سے ہرادیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آج سے دوبارہ آغاز ہوگیا ہے جس کا 27 واں میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 238 رنرز کاہدف دیا تھا۔ پشاور زلمی 5 وکٹوں پر 214 رنز تک محدود رہی۔
میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگزکے کپتان ڈیوڈ وانر نے 50 بالز پر86 رنز کی اننگ کھیلی۔ جیمس ونس نے 42 بالز پر 72 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 15 بالز پر 43 اور محمدنبی نے 10 بالز پر 26رنز کی اننگ کھیلی۔
جواب میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 49 بالز پر 94 رنز کی اننگ کھیلی۔ اوپنرصائم ایوب 31 بالز پر47 رنز بناسکے۔
قبل ازیں ٹاس کراچی کنگز نے جیتا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بنا کر اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔
علاوہ ازیں زلمی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔
بابراعظم نے بتایا کہ ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کروں گا۔ ان کاکہناتھاکہ اس پچ پر 170 سے 180 رنز تک روکنا کامیابی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
