کراچی کنگز /ٹی وی گریب
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگ نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کنگز نے 3 گیندوں قبل ہی 160 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کے عرفان خان نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
سعد بیگ نے 25 ، ٹم شیفرڈ 24 اور ڈیوڈ وارنر 24 رنز بناسکے ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بارش کے باعث فی ٹیم 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
قبل ازیں لاہور قلندرز نے مقررہ 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
اوپنرز فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
محمد نعیم نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔
اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر 18 رنز بناکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔ ڈیرل مچل کو عباس آفریدی نے گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا۔
سیم بلنگز 2 رنز بناکر میر حمزہ کا شکار بنے اور عامر جمال کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر 131 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
