Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیک ہیسن قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Now Reading:

مائیک ہیسن قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
مائیک ہیسن قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مائیک ہیسن کو پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

یہ تقرری پاکستان ٹیم کے محدود اوورز کے مصروف شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں تجربہ، تسلسل اور حکمت عملی کی مضبوطی لانے کی کوشش ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر خود اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ’’ہیڈ کوچ کی آسامی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے جائزے کے بعد یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن 26 مئی سے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ مائیک ہیسن کا پہلا امتحان بنگلادیش کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگا۔ مائیک ہیسن جنوبی ایشیا کی کنڈیشنز اور بڑے ٹورنامنٹس کے دباؤ سے بخوبی واقف ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے دوران اُن کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بعد ازاں وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹریٹیجک مشیر بھی رہے، جہاں انہوں نے ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور گلین میکس ویل جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئن بنانے والے مائک ہیسن پاکستانی ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں جو اس تقرری کو مزید بااثر بناتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ تقرری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ اب ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی، ٹیکنیکل لچک اور کارکردگی میں تسلسل کے لیے سنجیدہ ہے، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جہاں گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر