Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 10میں ملتان سلطانز کا سفر تمام ہوگیا

Now Reading:

پی ایس ایل 10میں ملتان سلطانز کا سفر تمام ہوگیا
پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 87 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا، جس کے بعد ملتان سلطانز کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہوگیا اور ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

پی ایس ایل کا 21 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو تیز آندھی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

گزشتہ روز ہونے والے 2 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 8 میچز میں سے 4  میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ہونے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 میچز میں 4 میں کامیابی،2 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ہونے کے بعد 9  پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

Advertisement

کراچی کنگز 7 میچز میں سے 4 میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی 6 میچز میں سے 2 میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 8 میچز میں صرف ایک کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر