
پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کی مینجمنٹ میں آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی خبریں گردش میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شان مسعود کو ان کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث کپتانی سے ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ ان کی جگہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں: مائیک ہیسن قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
شان مسعود کی بطور کپتان کارکردگی پی سی بی کی توقعات پر پورا نہیں اتری۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوئی، اور وہ مسلسل تین سیریز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں۔
ان ہی کی کپتانی میں قومی ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس نے پی سی بی کے حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
پی سی بی کا ارادہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے نئے سائیکل کا آغاز ایک نئی قیادت اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کیا جائے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News