
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ایلیمینیٹر راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کا 191 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 47، محمد نعیم 14، عبداللہ شفیق 65، کوشال پریرا 30 اور بھانوکا راجاپاکسا نے 23 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندرز کو 191 رنزکا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر 75رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،خوشدل شاہ نے رنز 27بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث راؤف نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 10 کا ایلیمینیٹر میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کوالیفائر 1 میچ کھیلا گیا جس میں کوئٹہ نے جیت حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
ایلیمینیٹر میچ کا فاتح کل کوالیفائر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گا جب کہ کوالیفائر 2 میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون:
کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف۔
کراچی کنگز پلیئنگ الیون:
کپتان ڈیوڈ وارنر، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News