Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو بھاری مارجن سے ہرانے کے بعد ٹرولنگ شروع کردی، ویڈیو جاری

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کا میچ پی ایس ایل 10 میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن مقررکیا گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ خصوصی پنک رنگ کی کٹ کے ساتھ میدان میں اُتری جب کہ کراچی کنگز پنک رنگ کی کیپ پہن کر میچ میں شریک ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 251 رنز بنائے، اوپنر ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو شاندا ر آغاز فراہم کیا۔

دونوں نے پہلی وکٹ پر 153 رنز کی شراکت لگائی، صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ایلیکس ہیلز نے صرف 35 گیندوں پر آٹھ چھکے اور چھ چوکے لگاکر 88 رنز بنائے، شاداب خان 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے ٹم سائفرٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔سائفرٹ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان فارم جیمز ونس کو عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔ وہ آٹھ رنز بناسکے۔

ان کے علاوہ سعد بیگ پانچ رنز بناسکے، کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر کے 43 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز نے ہمت ہار دی۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سےگرتی گئیں اور 114 پر آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد عباس آفریدی اور عامر جمال نے کچھ مزاحمت کی۔عباس آفریدی 34 اور عامر جمال 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 172 بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے چار اور عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر ون میں ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے مد مقابل ہوگی جب کہ تیسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر