
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پاک بھارت کشیدگی سے لاعلم نکلے
قومی اسٹار کرکٹر اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا پاکستان بھارت کا کیا ہورہا ہے، میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہم جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔
ملتان سلطانز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے، سب ٹیموں نے اسپنرز کا انتخاب کیا ہے، ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچک ہیں، باہر ہونے کے ہم حقدار تھے۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا چاہیے لیکن کنڈیشنز کا کیا کریں، ہمارے ہاں کبھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ٹیسٹ والی باتیں کرنا پڑتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کیا ہوا، 120 اسکور مشکل ہو رہا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ بابراعظم کی پشاور زلمی کو دعاؤں کی ضرورت ہے ان کے لیے دعا کروں گا، اگر ہم کیچز پکڑ لیتے تو آج ہم اس صورتحال میں نہ ہوتے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News