پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو اپریل 2025 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاطمہ ثناء کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس کو بھی اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
تینوں کھلاڑیوں کو گزشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے باعث اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے
فاطمہ ثناء نے پاکستان کی ناقابل شکست مہم میں کلیدی کردار ادا کیا اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں 3.97 کی شاندار اکانومی ریٹ کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کیں۔
اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں ان کی بہترین بولنگ دیکھنے میں ملی، جہاں انہوں نے صرف 23 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں بیٹنگ میں بھی انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور خاص طور پر تھائی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی اننگز ان کی نمایاں پرفارمنس رہی۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے بھی شاندار آل راؤنڈ کھیل پیش کیا۔ وہ ٹورنامنٹ میں 13 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولر رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے240 رنز بھی بنائے جس میں ایک سنچری شامل تھی جو انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اسکور کی۔
آخری میچ میں انہوں نے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم ویسٹ انڈیز معمولی نیٹ رن ریٹ کے فرق سے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں: میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ میں نمبر ون آل راؤنڈر بنوں
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس ٹورنامنٹ کی ٹاپ اسکورر رہیں۔ انہوں نے 5 اننگز میں 293 رنز بنائے اور ان کا بیٹنگ اوسط 73.25 رہا۔
ان کی سب سے بڑی اننگز 131 رنز ناٹ آؤٹ رہی جو کہ ایونٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔ برائس نے بولنگ میں بھی 6 وکٹیں حاصل کیں اور شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
