پاک بھارت کشیدگی کے سبب دھرم شالا میں ہونے والا آئی پی ایل کا میچ احمد آباد منتقل کردیا گیا۔
انڈین پیریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں جاری ہیں تاہم پاک بھارت کشیدگی نے دونوں ممالک میں کھیلوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
آئی پی ایل کا ایک میچ اتوار کو بھارت کے شمالی شہر دھرم شالا میں شیڈول تھا جس کو احمد آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل پٹیل کا کہنا ہے کہ ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والا میچ اب احمد آباد میں ہوگا۔
یاد رہے کہ دھرم شالا ایئرپورٹ بھارت کے ان ایئرپورٹس میں شامل ہے جس کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، 6 اور 7 مئی کی درمیان شب بھارت نے 6 مقامات پر مجموعی طور پر24 حملے کیے تھے۔
ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں پاکستانی شہید اور زخمی ہوگئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تاہم پاکستان نے اس حملے کا بھرپور اور موثر جواب دیتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیاروں سمیت 1 ڈرون مار گرایا تھا۔
علاوہ ازیں پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا لیکن کشیدگی میں اب بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
