
عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اہلِ وطن اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے اور اس بابرکت دن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو میری طرف سے عیدالاضحیٰ کی بہت سی مبارکباد۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سادگی سے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک ہو۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو جبکہ نوجوان بیٹر صائم ایوب نے بھی کہا کہ عید مبارک! اس دن کو بھرپور انداز میں انجوائے کریں۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پوری قومی ٹیم کی جانب سے پیغام دیتے ہوئے کہا کپ ہماری اور پاکستان ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید مبارک ہو۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری
دوسری جانب بیٹر محمد حارث نے کہا کہ میری طرف سے پوری امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔
صاحبزادہ فرحان نے بھی مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کپ سب کو عید مبارک! اس دن کو انجوائے کریں اور خوشیاں بانٹیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے یہ پیغامات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جہاں مداح ان کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News