Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ پر بھارتی ضد برقرار، مگر ورلڈ کپ میں ’جی حضور‘

Now Reading:

ایشیا کپ پر بھارتی ضد برقرار، مگر ورلڈ کپ میں ’جی حضور‘
ایشیا کپ پر بھارتی ضد برقرار، مگر ورلڈ کپ میں ’جی حضور‘

بھارت کی ایشیاکپ میں شرکت کے حوالے سے اب بھی صورتحال غیر واضح ہے تاہم خواتین ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے حکام کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

اس سال ہونے والے ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات میں 12 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم بھارت نے ابھی تک اے سی سی کو اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

گزشتہ سال سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا نے 2024 سے 2031 تک کے لیے اے سی سی کے تمام ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق 170 ملین ڈالر میں حاصل کیے تھے جس میں مردوں اور خواتین کے ایشیا کپ، انڈر 19 ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس شامل ہیں۔

بھارت کی ممکنہ بائیکاٹ کی افواہوں کو بی سی سی آئی نے مسترد کردیا تھا مگر سونی کے جاری کردہ حالیہ پرومو میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتان شامل تھے جب کہ پاکستان کے کپتان کی جھلک تک شامل نہ تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے حال ہی میں خواتین ورلڈ کپ کے گروپ میں بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ رکھا ہے اور اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا کہ بھارت ایشیاکپ میں بھی شریک ہوگا۔

تاہم اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تو پی سی بی مستقبل میں اسی طرح جواب دے سکتا ہے جس سے معاملات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں کیونکہ نشریاتی معاہدوں اور مالی مفادات کے باعث بھارتی ٹیم کا متبادل لانا ممکن نہیں ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اے سی سی کے موجودہ چیئرمین پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی ہیں۔ علاوہ ازیں خواتین ایمرجنگ ایشیاکپ جو 6 جون سے سری لنکا میں ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر