Advertisement
Advertisement
Advertisement

میچ منسوخ،5بھارتی کھلاڑیوں کاورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ میں آفریدی پراعتراض،بے تکی شرائط پیش

Now Reading:

میچ منسوخ،5بھارتی کھلاڑیوں کاورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ میں آفریدی پراعتراض،بے تکی شرائط پیش
5 بھارتی کھلاڑیوں کاورلڈلیجنڈری چیمپین شپ میں آفریدی پراعتراض،بے تکی شرائط پیش

ورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ / فائل فوٹو

5 بھارتی کھلاڑیوں کاورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ میں آفریدی پراعتراض،بے تکی شرائط پیش کردیں۔ پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ دونوں ممالک کے سینیئر کھلاڑیوں کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا۔

بھارت کھیل کے میدان میں پھر سے نفرت کی سیاست لے آیا۔ 5سینئر بھارتی کرکٹرزنے ورلڈلیجنڈری چیمیپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں شاہد آفریدی پر اعتراض اٹھا دیاتھا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے ڈبلیوسی ایل کی مینجمنٹ کے سامنے بے تکی شرائط رکھ دیں۔ عرفان پھٹان، ہربھجن سنگھ سمیت 5 بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان سے میچ میں شاہدآفریدی پراعتراض اٹھایاتھا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے مطالبہ کیاہے کہ  شاہد آفریدی کوپاکستان بھارت کے میچ میں شامل نہ کیاجائے۔ شاہد آفریدی اسٹیڈیم میں بھی نہ آئیں۔ وہ فینز سے بھی نہ ملیں۔

بھارتی کھلاڑیوں نے  شاہد آفریدی کے حوالے سے ضمانت نہ دیے جانے پرمیچ نہ کھیلنے کی دھمکی دیدی تھی ۔

Advertisement

اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں پرحکومت کا شدید دبائو تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا کہناہے کہ انہوں نے پہلے ہی اس سیریز میں شرکت کرکے بڑا رسک لیا ہے۔

ان کھلاڑیوں نے واضح طور پر ڈبلیو سی ایل کی مینجمنٹ کو اپنی بے تکی شرائط پیش کردی تھیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر