
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔
بھارت نے دن کا اختتام 264 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا، تاہم وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، کون ہوگا فاتح؟
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے مسلسل چوتھی بار ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے لیام ڈاؤسن کو ٹیم میں شامل کیا، جبکہ بھارت نے سائی سدرشن، شاردُل ٹھاکر اور نئے کھلاڑی انشل کھمبوج کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
ابتدائی سیشن میں بھارتی اوپنرز نے تحمل سے آغاز کیا۔ یَشَسوی جیسوال اور لوکیش راہول نے ٹیم کو 94 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ جیسوال نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ راہول 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے سیشن میں انگلش بولرز نے واپسی کی اور تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووکس، بین اسٹوکس اور لیام ڈاؤسن نے وکٹیں حاصل کیں۔ سائی سدرشن اور رشبھ پنت نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 50 سے زائد رنز جوڑے۔
مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو بڑا دھچکا
رشبھ پنت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے چھکا اور چوکے لگائے، تاہم ایک گیند ان کے دائیں پاؤں پر لگنے سے وہ زخمی ہو گئے اور اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جائے گئے۔
آخر میں سدرشن 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ رویندرا جدیجا اور شاردُل ٹھاکر وکٹ پر موجود تھے۔ خراب روشنی کے باعث دن کا کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔
بھارت کی تین تبدیلیاں، کمبوج کا ڈیبیو
بھارتی ٹیم کو شدید انجری مسائل کا سامنا ہے، فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور نتیش کمار ریڈی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کی جگہ بھارت نے شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ انشل کمبوجکو ٹیم میں شامل کرکے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع دیا ہے۔
اسی طرح کرون نائر کو ناکام بیٹنگ کے سبب ٹیم سے باہر کرکے ان کی جگہ سائی سدھارسن کو نمبر 3 پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی
انگلینڈ نے اپنی ٹیم دو دن پہلے ہی فائنل کر دی تھی، لیام ڈاؤسن آٹھ سال بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں، ان کو زخمی شعیب بشیر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن کی انگلی پچھلے میچ میں فریکچر ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News