
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پہلی بار آئس ہاکی کا ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 1-6 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا کو ثابت کیا کہ محنت سب کچھ ممکن بنا دیتی ہے، یہ کامیابی کھیلوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئس ہاکی میں تاریخی کامیابی، لیٹم کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین ٹیم نے بھی ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا، ان کی شاندار کارکردگی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی، پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News