Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کی مخالفت؛ شیو سینا کا وزیرِ اعظم مودی کو خط

Now Reading:

ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کی مخالفت؛ شیو سینا کا وزیرِ اعظم مودی کو خط
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی

نئی دہلی: بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کی مخالفت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی انتہا پسند جماعت کے رہنماؤں نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی پاک بھارت مقابلے کی مخالفت کی ہے جب کہ میچ کو رکوانے کے لیے وزیر اعظم مودی کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

شیو سینا کے مرکزی رہنما اور رکنِ پارلیمان سنجے راؤت نے وزیرِ اعظم مودی کے نام خط میں کہا کہ پہلگام حملے میں جاں بحق ہونے والوں کا خون ابھی خشک نہیں ہوا اور ان کے اہل خانہ کے زخم ابھی تازہ ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025، پاک بھارت ٹاکرا براڈکاسٹر کیلیے سونے کی کان بن گیا

انہوں نے لکھا کہ ایسے میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ ناانصافی ہے جب کہ انہوں نے یہ خط سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

شیو سینا کی ترجمان اور رکنِ پارلیمان پرینکا چترویدی نے بھی وزیر اطلاعات اشونی ویشنو کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ کی نشریات براہِ راست نہ کی جائیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایشیاکپ کے دوران بھارت میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر اعتراض کیا گیا ہو۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جب کہ 14 ستمبر کو روایتی حریفوں کا مقابلہ دبئی میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر