Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جگہ بنالی

Now Reading:

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جگہ بنالی
آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جگہ بنالی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی اور یوں فتح سے صرف ایک رن دور رہ گئی۔

آسٹریلیا کی اننگز

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینئل کرسچن نے سب سے زیادہ 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں کرس لن 35، ڈارسی شارٹ 33، شان مارش 25 اور بین ڈنک 12 رنز کے ساتھ شامل رہے۔

اس کے علاوہ راب کوئنی 9 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ بین کٹنگ 8، فرگوسن 3 اور کولٹر نائل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین پارنل اور ہارڈس ولژون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈوان اولیور اور عمران طاہر نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

Advertisement

بلے بازوں میں مورن وین وائک 76 اور جے جے اسمٹس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور دیگر کھلاڑیوں میں ژاں پال ڈومنی 14، ہنری ڈیوڈز 11، سریل اروی 9، اے بی ڈی ویلیئرز 6، وین پارنل 3 اور ہارڈس ولژون بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جیک روڈولف (1) اور ایرون فنگیسو (0) ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے پیٹر سڈل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈارسی شارٹ نے 2، بریٹ لی اور ڈینئل کرسچن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

فائنل کب اور کس کے خلاف؟

ایونٹ کا فائنل 2 اگست کو کھیلا جائے گا، جہاں جنوبی افریقہ کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہو گا۔

یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے باعث پاکستان کو واک اوور مل گیا اور وہ براہِ راست فائنل میں پہنچ گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر